29 اکتوبر، 2026، 8:51 AM

اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو کے اتحاد کو 53 اور آئزنکوٹ کے اتحاد کو 48 نشستیں حاصل

اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو کے اتحاد کو 53 اور آئزنکوٹ کے اتحاد کو 48 نشستیں حاصل

قابض اسرائیلی پارلیمنٹ کے انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق نیتن یاہو کا اتحاد 53 اور گادی آئزنکوٹ کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد 48 نشستیں حاصل کرچکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے اسرائیلی نشریاتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ کنیسٹ کے انتخابات میں دوہرے لفافوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے اور توقع ہے کہ یہ عمل آج شام تک مکمل ہوجائے گا۔

اس دوران اپوزیشن جماعت یاشار کے سربراہ گادی آئزنکوٹ نے کہا کہ ان کی جماعت ووٹروں کی خواہشات پوری کرنے، اسرائیل میں تبدیلی لانے اور صہیونیوں کی متحرک حکومت تشکیل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے شہریوں نے اپنے ووٹوں کے ذریعے 7 اکتوبر کی حکومت، یعنی بنیامین نیتن یاہو کی حکومت پر عدم اعتماد اور فوجی خدمات سے فرار کے خلاف اپنا مؤقف ظاہر کیا ہے۔

اسرائیلی چینل 12 نے کہا کہ دوہرے لفافوں میں ڈالے گئے ووٹوں کے علاوہ تمام ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نیتن یاہو کے اتحاد نے کنیسٹ کی 120 نشستوں میں سے 53، جبکہ آئزنکوٹ کی قیادت میں اتحاد نے 48 نشستیں حاصل کی ہیں۔ دو عرب انتخابی فہرستوں نے مجموعی طور پر 19 نشستیں حاصل کیں۔

اسرائیلی مرکزی انتخابی کمیٹی نے بھی اعلان کیا کہ اب تک 85.6 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے، جس کے مطابق نیتن یاہو کا اتحاد 53، آئزنکوٹ کا اتحاد 48 اور عرب جماعتیں مجموعی طور پر 19 نشستیں حاصل کرچکی ہیں۔

دوہرے لفافوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کے لیے انتخابی کمیٹی نے پہلے ہی تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار لفافوں کی جانچ اور گنتی کی تیاری کرلی تھی۔ یہ طریقہ فوجیوں، ریزرو اہلکاروں، مریضوں، قیدیوں، بے گھر افراد، معذوروں اور انتخابی ذمہ داریاں انجام دینے والے افراد کے ووٹ وصول کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، بالخصوص اس وقت جب وہ اپنے مقررہ انتخابی حلقے سے باہر ووٹ ڈالتے ہیں۔

News ID 1942452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha